ٹی آر اوز کی تشکیل میں اپوزیشن کی طرف سے مداخلت روکنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

جمعرات 18 اگست 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے حکومتی ٹی آر اوز کی تشکیل میں اپوزیشن کی مداخلت روکنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دلائل کیلئے طلب کر لیا ۔جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کسی بھی معاملہ پر انکوائری کمیشن کی تشکیل حکومت کی صوابدید ہے۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملہ پر حکومت نے جو ٹی او آرز طے کیے ہیں اس میں اپوزیشن کی مداخلت غیر قانونی ہے۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ اپوزیشن کو حکومتی ٹی اوآرز میں مداخلت سے روکا جائے۔فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کے مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :