حکومت نے بھکی پاور پلانٹ پر بجلی بنانے کیلئے لگائے جانے والے تین جنریٹروں میں سے ایک جنریٹرمنگوالیا

پاور پلانٹ پر تعمیراتی کام 50فیصد مکمل ہو چکاہے جبکہ پاور پلانٹ 2017کے اوائل میں بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا

جمعرات 18 اگست 2016 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) حکومت نے بھکی پاور پلانٹ پر بجلی بنانے کیلئے لگائے جانے والے تین جنریٹروں میں سے ایک جنریٹرمنگوالیا ‘ پاور پلانٹ پر تعمیراتی کام 50فیصد مکمل ہو چکاہے جبکہ پاور پلانٹ 2017کے اوائل میں بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امر یکہ سے پاکستان لائے جانیوالایہ جنریٹر جنرل الیکٹرک نے تیار کیا ہے جس کا وزن 380ٹن ہے جسے شیخوپورہ میں بھیکی پاور پلانٹ پر پہنچا دیا گیاہے اور جلد ہی اس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا ان جنریٹرز کے ساتھ تین ٹربائنز بھی لگائی جائیں گی جو کہ فرانس میں تیار کی جارہی ہیں جن میں سے ایک گیس ٹربائن بھی پاکستان پہنچ گئی ہے جو کہ ممکنہ طو ر پر اگلے ہفتے اسی مقام پر پہنچا دی جائے گی اس گیس ٹربائن کا نام کارکردگی کے باعث گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے ۔

اسی طرح کی 9HAگیس ٹربائن جو کہ جنرل الیکٹر ک کی جانب سے بنائی گئی تھی وہ اس وقت فرانس میں بوچینی پاور پلانٹ پر استعمال کی جارہی ہے ۔بھیکی پاور پلانٹ پر تعمیراتی کام 50فیصد مکمل ہو چکاہے جبکہ پاور پلانٹ 2017کے اوائل میں بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا اگلی گرمیوں میں بھیکی پاور پلانٹ سے سسٹم میں 750میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :