ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 18 اگست 2016 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سیدوسیم اختر نے ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ’’یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی حکومت ہائرایجوکیشن کی طرف سے درس نظامی کی ڈگری ’’دورہ حدیث‘‘کو ایم اے عربی اور ایم اے اسلامیات کے مساوی قراردینے کے بعد ملازمتوں کے حوالے سے عمل درآمد کو فوری اور یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔