وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عناصر کے خلاف کا رروائیاں 8ملزمان گرفتار

مسروقہ مزدا ٹر ک ، ہیر وئن ، نقدی اور ما ل مسر وقہ بر آمد، مقدما ت درج

جمعرات 18 اگست 2016 21:30

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مزدا ٹر ک ، ہیر وئن ، نقدی اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس گرفتار ملزمان محمد سلیم اور شاہد سے مسروقہ مزدا ٹر ک رجسٹر یشن نمبر LES-1282قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا یا گیا مزید پڑ تا ل کر وانے پر تھا نہ رحما نیہ گجر ات کا مسروقہ پا یا گیا متعلقہ ای ٹی او آ فس سے رجسٹریشن بک تصد یق کر وانے پر بو گس پا ئی گئی ۔

جبکہ ملزم شا ہد محمود کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور بر آمد کرلیا۔ تھانہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم حا مد علی کو گرفتار کرکے اس سے قبضہ سے نقدی و دیگر اشیا ء بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد جمعہ کو گرفتار کرکے اس سے 200گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔جبکہ بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے جا ری مہم کے دوران چار بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

متعلقہ عنوان :