اے این پی رہنماؤں کی سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے گھرجاکرتعزیت

جمعرات 18 اگست 2016 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، سینئر نائب صدر نوابزادہ عمر فاروق کاسی،ڈسٹرکٹ ناظم مردان حمایت اللہ مایار، حاجی سبز علی خان، سابق صوبائی وزیر نصیراحمد با چا خان،تاج محمد وطن دوست،جمال الدین رشتیا،جاوید کاکڑ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے سانحہ سول ہسپتال میں شہید ہونیوالے وکلاء اور صحافیوں کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں، سبزل روڈ، سریاب روڈ، پشتون آباد، جان محمد روڈ ، کبیر بلڈنگ سمیت دیگر علاقوں میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔(ن ک)

متعلقہ عنوان :