اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف تحریک کو عروج اور فیصلہ کن مرحلے پر پہنچانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے

پیپلز پارٹی سمیت سرکردہ رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں ،جلد اجلاس کیلئے پرامید ہوں‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

جمعرات 18 اگست 2016 21:22

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف تحریک کو عروج اور فیصلہ کن مرحلے پر پہنچانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ، تمام جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کااجلاس بلا کر بیک وقت سڑکوں پر آنے کی حکمت عملی طے کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہوں اور جلد اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے اجلاس کیلئے بھی پرامید ہوں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہو گا اوران کا تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور دیگر مذہبی قیادت سے رابطہ ہو گیا ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :