جعلی اسٹام فروشوں، اوتھ کمشنروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

جمعرات 18 اگست 2016 21:17

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست ۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے ایف ایٹ کچہری میں جعلی اسٹام فروشوں ، اوتھ کمشنروں اور نوٹری پبلک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔جمعرات کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشن نے جعلی اشٹام فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ایف ایٹ کچہری میں اشٹام فروش مہنگے داموں اشٹام دے رہے ہیں اور جعلی پیپرز بھی تیار کئے جار ہے ہیں جس کی بناء پر اسلام آباد بار کونسل نے ڈسٹرکٹ بار کو ہدایات دیں کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

صدر بارنے بتایا کہ نوٹری پبلک اور اوتھ کمشنر کے حوالے سے بھی کئی شکایات موصول ہو رہی ہیں اورمختلف نوٹری پبلک اور اوتھ کمشنر نے اپنی مہریں بنا کر غیر مجاز افراد کو دی ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ڈسٹرکٹ بار عام لوگوں کے حقوق کا بھر پور دفاع کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کاموں میں ملوث افرادکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا گی ۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی اس ضمن میں ایک خط تحریر کیا جس پر متعلقہ حکام نے بھی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :