الیکشن کمیشن کے مڈکیرئیر مینجمنٹ آفیسر ز نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ

جمعرات 18 اگست 2016 21:14

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن کے مڈکیرئیر مینجمنٹ آفیسر ز نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کو اسلام آباد پولیس کے مختلف سیکشن کی ورکنگ، پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل نگہت صدیق کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مڈکیرئیر مینیجمنٹ آ فیسرز نے سنٹرل پولیس آ فس کا دورہ کیا ۔

آ فیسرز کے سا تھ آ گا ہی سیشن کی صدارت انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹر ز محمد خا لد خٹک ، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس نثار احمدتنولی اور ایس پی سیف سٹی عامر خان نیازی بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

اے آئی جنرل اور ایس پی سیف سٹی نے وفد کو اسلام آ باد کی ورکنگ، پولیس کی طرف سے شہر کی سکیورٹی اور جرائم کے انسداد کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کا رکر دگی کے با ر ے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے آفیسرز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔شہر میں مختلف جگہوں پر لگائے جانے والے سیف سٹی کیمروں کی وجہ سے شہر کی سکیورٹی اور جرائم کی روک تھام اور انسداد میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو سمارٹ پولیسنگ کی طرف لے جانے کے لئے ایک جدید طرز کا پروجیکٹ بنایا گیا ہے جس کواسلام آباد پولیس کمیونیکیشن سسٹم کا نام دیا گیا ہے ۔

اس سسٹم کو قلیل مد ت میں مکمل کر کے آپریشنل کر دیا گیا ہے ۔آنے والے دنوں میں اسلام آباد کے شہری پولیس کلچر اور رویوں میں نمایاں تبدیلی پائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سول سرونٹس عوام کو بہتر سہولیات پہنچانے کے لئے لگن سے کام کریں ۔