بلدیہ شرقی گلشن اقبال زون میں کتا مار مہم کے دوران265 سے زائد آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا گیا

جمعرات 18 اگست 2016 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی شفیق الرحمن کی ہدایت پر بلدیہ شرقی گلشن اقبال زون کی تمام یونین کونسلز میں17 اگست بروز بدھ کی درمیانی شب رات گیارہ بجے سے آوارہ کتوں کا خاتمے کے لئے کتا مار مہم چلائی گئی جس میں گلشن اقبال زون کے مختلف علاقوں سے 265آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گلشن اقبال زون کی حدود میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے مہم چلائی گئی جس میں محکمہ سالڈ ویسٹ کے عملے نے حصہ لیا۔ مزید براں عوام اپنی شکایات کے لئے مرکز شکایات نمبر 99230355-9پر رابطہ کرکے شکایا ت درج کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :