وزیر مملکت برائے صحت افضل تارڑ آج ڈی سی او آفس میں ـ" سمارٹ سٹی حافظ آباد " پراجیکٹ کا افتتاح کریں گی

جمعرات 18 اگست 2016 20:39

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز میڈم سائرہ افضل تارڑ آج (بروز جمعتہ المبارک ) ڈی سی او آفس میں ـ" سمارٹ سٹی حافظ آباد " پراجیکٹ کا افتتاح کریں گی۔ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان ،ڈی سی او محمد احمد رجوانہ ، Uفون کے اعلیٰ افسران اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے نمائیندے بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ڈی سی او حافظ آباد کی خصوصی کاوش اور ذاتی دلچسپی سے شروع ہونے والے اس پراجیکٹ کے تحت انٹیگریٹڈ ایمبولینس سروس ،پیشنٹ ریفرل سسٹم ،میڈیسن سٹاک الرٹس ،ٹیچرز اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم اور بولو حافظ آباد پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگاجس کے لیے تمام تر تکنیکی معاونت اور موبائل سروسز Uفون فراہم کرے گا۔ڈی سی او نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد Uفون کے اشتراک سے عوامی سروسز کے معیار کا بہتر بنانا اور لوگوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مربوط اور منظم اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری انکی بنیادی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور اس پراجیکٹ کے بعد انشاء اﷲ ان دونوں شعبوں میں مذید بہتری نظر آئے گی جبکہ "بولو حافظ آباد "پروگرام کے تحت شہری مخصوص نمبر پر اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں رہنمائی اور مدد حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :