"میری پہچان پاکستان"مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی ایک تعمیر ی کوشش ہے، خدیجہ فاروقی

سوشل میڈیا پرپاکستان کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات اور ان کے کارناموں کو اجاگر کیا جارہا ہے پاکستان ہیں تو ہم ہیں ،ہم سب کی پہچان پاکستان ہے ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو

جمعرات 18 اگست 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ ماہ اگست میں پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ نے یوم آزادی کی مناسبت سے "میری پہچان پاکستان"کے عنوان سے ایک اچھی، مثبت اور تعمیری کاوش کا آغاز کیا ہے سوشل میڈیا میں تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات اور ان کے کارناموں کو اجاگر کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں سید بلال مصطفی شیرازی مرکزی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ساتھ ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان ہیں تو ہم ہیں ، یقینا ہم سب کی پہچان پاکستان ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں، نوجوانوں، خواتین نے بے پناہ قربانیاں دیں اور پاکستان کیلئے اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کرکے ایک علیحدہ اسلامی فلاحی مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔

(جاری ہے)

اب ہم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم نوجوان نسل کو اسلامی مملکت کے قیام کی وجوہات اور اس میں قائدین کی قربانیوں سے روشناس کروائیں اور جن مقاصد کیلئے ایک علیحدہ اسلامی مملکت کا قیام عمل میں آیا نوجوان نسل کو ان سے آگاہ کریں اور تکمیل پاکستان کیلئے نوجوان نسل کو تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :