سرکاری ریکارڈ میں خرد برد۔ایک گرداور سمیت چار پٹواری معطل،ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

جمعرات 18 اگست 2016 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے سرکاری ریکارڈمال میں خرد برد کر نے پر ایک گرداور سمیت چار پٹواریوں کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودنے ایک خاتون کی شکایت پر سرکاری ریکار ڈمال میں خرد برد کر نے پر ایک گرد ا ور سمیت چار پٹواریوں کو معطل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ کو انکوائری آفیسر مقرر کر تے ہوئے 20 دنوں کے اندر اندر اپنی رپورٹ جمع کر نے کر حکم دیا ہے۔ جن پٹواریوں کو معطل کیا گیا ہے ان میں سابقہ پٹواری گرداور تلاوت الرحمن، چار پٹواریوں میں عالم زیب شا ہد، نصراللہ، وحید اللہ، حسنات شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :