پاکستان کااقتداراعلیٰ سوالیہ نشان بناہوا ہے۔اشرف بھٹی

حکمرانوں نے توقعات سے زیادہ بھارت کے مقابلے میں کمزوری کامظاہر ہ کیا،پی پی پی رہنماء

جمعرات 18 اگست 2016 20:10

لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کااقتداراعلیٰ سوالیہ نشان بناہوا ہے ۔میاں نوازشریف کے دوست اوربھارتی ہم منصب نریندرمودی کا بلوچستان بارے حالیہ بیان حکمرانوں کی حمیت کوللکارنے والی بات ہے مگر حکمرانوں کو'' چوں چاں''کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی ۔

حکمرانوں نے قوم کی توقعات سے زیادہ بھارت کے مقابلے میں کمزوری اور بے بسی کامظاہرہ کیا ۔نوازحکومت کی نااہلی اورمجرمانہ غفلت کے نتیجہ میں پاکستان تین اطراف سے غیر محفوظ ہوگیا ۔حکومت پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں اپنی سفارتی ،دفاعی اورخارجی ترجیحات کی وضاحت کرے ۔وہ نادرآبادمیں اپنے ڈیرے پرایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ جوحکمران اقتدار بچانے کیلئے اقدارروندنا شروع کردے وہ ملک نہیں بچاسکتے ۔

شریف برادران ڈیل ماسٹر ہیں ،انہیں احتساب سے بچاؤکیلئے ڈیل کرنے کافن خوب آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ناک سے آگے دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ان کی بیجاضد اوران کے مذموم ارادوں نے قومی اداروں کوبری طرح بربادکردیا ۔عوام کاان حکمرانوں سے فوری نجات چاہنافطری امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھائی مسلسل غلطیاں کررہے ہیں اوراپنی حماقتوں سے سیکھنے کیلئے تیار نہیں ۔

پاکستان میں جمہوریت کوکسی قسم کاکوئی خطرہ نہیں ،تاہم کمزور حکومت ریاست اورجمہوریت کیلئے بوجھ بن گئی ہے اورقوم کے پاس اس بوجھ کواتارنے کے سوادوسراکوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمران خاندان کافوری اوربے رحم احتساب نہ ہواتوپھرپاکستان میں کرپشن کاطوفان امڈآئے گااورعام لوگ بھی بدعنوانی کواپناحق سمجھناشروع کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :