لاہور سمیت کئی شہروں میں جان بچانے والی انتہائی ضروری ادویات ’’غائب ‘‘ہو نے کا انکشاف

جمعرات 18 اگست 2016 19:52

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء ) لاہور سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی انتہائی ضروری ادویات ’’غائب ‘‘ہو ناکا انکشاف جبکہ بعض شہروں میں ادوایات مہنگے داموں میں بھی فروخت ہونی لگیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند دن پہلے مافیا کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ کردیا لیکن اس کے باوجود انہیں چین نہیں آیا اور مارکیٹ سے ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا کام شروع کردیا اس وقت لاہور سمیت کئی بڑے شہروں کی مارکیٹوں سے 8 انجکشن اور 10 گولیاں غائب کردی گئی ہیں اور انہیں بلیک میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مارکیٹ سے غائب کی جانے والی ادویات میں امراض قلب ، ٹی بی، بلڈ پریشر اور الرجی کے فوری کنٹرول کی گولیاں اور انجکشن بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :