انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی

جمعرات 18 اگست 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس کے ملزمان کو کوٹ لکھپت جیل طلب کیا تھا۔ ملزم عدالت میں موجود تھے اور گواہوں کو بھی لایا گیا لیکن فاضل جج کے تربیتی کورس پر ہونے کی وجہ سے اس کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

عدالت کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل وقار احمد بھٹی نے گواہوں اور ملزمان کو آئندہ تاریخ کے لیے دوبارہ پابند کر دیا۔ ملزمان کا چالان گلبرگ پولیس نے عدالت میں پیش کر رکھا ہے جس کی سماعت ملزمان خطرناک ہونے اور سیکورٹی رسک کی وجہ سے کوٹ لکھپت جیل میں کی جارہی ہے۔اس کیس میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سری لنکن ٹیم پر اس وقت حملہ کر دیا تھا جب وہ سٹیڈیم پریکٹس کے لیے بس میں جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :