حکومت چاہے جتنے ہاتھ پاؤں مار لے پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن کے معاملات سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتی‘ حکومت مختلف بہانوں سے اپوزیشن اور عوام کی توجہ ہٹا کر اپنی مدت پورا کرنا چاہتی ہے لیکن اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے

پیپلزپارٹی کے رہنما سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے وزاتِ داخلہ مجتبیٰ کھرل کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 18 اگست 2016 19:47

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے وزاتِ داخلہ مجتبیٰ کھرل نے کہا ہے کہ حکومت چاہے جتنے ہاتھ پاؤں مار لے پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن کے معاملات سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتی۔ حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے اپوزیشن اور عوام کی توجہ ان معاملات سے ہٹا کر اپنی مدت پورا کرنا چاہتی ہے لیکن اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے ۔

اب یہ کسی صورت احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رائے غلام مجتبیٰ کھرل نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کوہر حال میں احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عوام عدم تحفظ ، بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔ حکومت اورنج ٹرین، میٹرو اور دیگر ایسے کئی منصوبوں پر بے دریغ ملک کی دولت لٹا رہی ہے جس سے صرف اور صرف حکومت اور اس کے حواریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ پاکستان کی عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہو تی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب کرپشن میں ملوث ہر شخص کا بے رحمانہ احتساب ہو گا خواہ وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے ہر حال میں ملکی دولت لوٹانا ہوگی۔