دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ‘ ثاقب ممتاز

جمعرات 18 اگست 2016 19:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) لاہور کے نائب صدر ثاقب ممتاز نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئی۔پاکستان کے امن کو تباہ کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔وزیر اعظم کا مشن ملک سے دہشتگردی اور اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہے۔تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سکورنگ پوائنٹ کے علاوہ قومی مسائل پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جب تک ہم متحد نہیں ہونگے ہمارے مسائل کبھی حل نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

آج بھی کچھ قوتیں پاکستان کو غلم ملک بنانے کی سازششں کررہی ہیں لیکن وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان قوتوں کو کچل دینگے۔ قائد کے پاکستان کو وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک مثالی ملک بنائیں گے ۔مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ پاکستان بناتے وقت جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہمارے بڑوں نے جو قربانیاں دیں۔ آج کی نئی نسل کو اس بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے۔ آج کا ترقی یافتہ پاکستان دشمنوں کو ایک نظر نہیں بھاتاایک مخصوص قسم کا ٹولہ افراتفری پھیلاکر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کر ملک و قوم کا نقصان کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :