ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے‘ لبنیٰ فیصل

(ن) لیگ نے جمہوریت کی روایت کو مضبوط بناکر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے‘گفتگو

جمعرات 18 اگست 2016 19:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔(ن) لیگ نے جمہوریت کی روایت کو مضبوط بناکر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔پاکستان بھر میں جاری میگا پروجیکٹ ملکی ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہے حکومت کی بہتر عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کی بدولت عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے ۔

چند اناڑی اور نابالغ سیاستدان ملک کا نظام چلانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔حکومت ملکی سلامتی کے ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔وہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کررہی تھی ۔بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کسی اور ایجنڈے پر بات نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

عمران خان شاکٹ کے ذریعے اقتدارمیں آنے کے خواب دیکھنے چھوڑ دیں ان کو مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے کچھ سیکھنا چاہیے اور تین ماہ کے دھرنے کے بعد جو وہ اپنا وقار کھو چکے ہیں اب اس کو قوم کے دلوں میں دوباربحال کرنے کی کوشش کریں۔

ملک کے مسائل کبھی سڑکوں پر آنے سے حل نہیں ہوتے بلکہ کچھ عملی طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان تین سالوں میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے یہ تاریخی ہیں ۔اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ جیسے قومی منصوبے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے ۔حکومت دنیا کی بڑی طاقتوں کی محالفت کے باوجود ان منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں ۔حکومت اپنی آئنی و قانونی مدت پوری ہونے سے قبل ان منصوبوں کو ہر صورت مکمل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :