پی پی پنجاب کی مرکزی کمیٹی نے کارکنوں کی رائے کیلئے مختلف اضلاع کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 18 اگست 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی مرکزی رابطہ کمیٹی نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر پارٹی کارکنوں کی رائے لے کر سفارشات مرتب کرنے کیلئے مختلف اضلاع کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق کمیٹی کے اراکین 23اگست کو گوجرانوالہ،24اگست کوچنیوٹ،25اگست ٹوبہ ٹیک سنگھ ،26اگست کی صبح فیصل آباد ضلع اور شام کے وقت اربن علاقے جبکہ27اگست کو سرگودھا میں کارکنوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے رائے لینے کے بعد 30اگست تک سفارشات مرتب کرے گی جو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی جائیں گی ۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سفارشات کی تیاری میں کسی تذبذب کا شکار ہے اور نہ ہی اس نے کسی قسم کے فیصلے کر لئے ہیں ۔ کمیٹی نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے لیے سفارشات تیار کرنی ہے اورکمیٹی خود سے کسی کو صدر یا جنرل سیکرٹری بنانے کا اختیار نہیں رکھتی ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں 20اگست کو ہونے والے ورکرز کنونشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :