مسلم لیگ (ق)ضلع قلعہ عبداﷲ کے زیراہتمام بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 18 اگست 2016 19:40

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق)ضلع قلعہ عبداﷲ شمن کے زیراہتمام انڈیاکیخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت ضلعی صدرڈاکٹررفیع اﷲ ہوامظاہرہ سینکڑوں کارکنوں کیساتھ پارٹی کے ضلعی دفترمال روڈچمن سے روانہ ہوامختلف روڈوں سے گزرتے ہوئے بھارت کیخلاف سخت نعرہ بازی کی پاکستان زندہ بادپاک فوج زندہ بادکے نعرے لگائے مختلف بینروں پرجذبات کااظہارکررہے تھے باب دوستی پاک افغان بارڈرتک جلوس کی شکل میں پہنچ کروہاں فرینڈشپ گیٹ پرمظاہرہ جلسے کی شکل میں اختیارکرگیاشرکاء سے صوبائی نائب صدرحاجی لالاجان اچکزئی ضلعی صدرڈاکٹررفیع اﷲ یوتھ ونگ صوبائی نائب صدرعبدالہادی صابرضلعی سینئرنائب صدرولی خان عرف طالب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک محفوظ ملک اورمضبوط ہاتھوں میں ہے پاک فوج اورپاکستان کے دیگرادارے انتظامیہ کے علاوہ بارڈرپرلاکھوں قبائل آبادہیں یہ قبائلی سرحدہے اس وطن کوانگریزوں سے ہمارے قبائلی بزرگوں نے آزادکیاہے اس علاقے پرہندوستان کے جتنے بھی ناکام عزائم ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے پاکستان کی حفاظت کیلئے پاکستانی عوام خاص کرقبائل ہمہ وقت تیارہیں پاکستان کادفاع ہم اپنے خون سے کرینگے مقررین نے آخرمیں ہندوستان کی ناکام دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورکوئٹہ میں حالیہ دھماکے میں شہیدوں کوسلام پیش کیااورکہاکہ ہم ان شہداء پرفخرکرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :