فاؤنڈرز گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ،حکومت اور تاجروں کے مابین پل کا کردار نبھایا ‘ خواجہ خاور رشید

لاہور چیمبر کے آئندہ الیکشن کیلئے فاؤنڈرز گروپ کی قائم کردہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ الیکشن کمیٹیوں کے منتخب ممبران کو مبارک باد

جمعرات 18 اگست 2016 19:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) ایگزیکٹو کمیٹی ممبرفاؤنڈرز گروپ لاہور چیمبر آف کامرس خواجہ خاوررشید نے لاہور چیمبر آف کامرس کے آئندہ ہونے والے الیکشن برائے سال 2016-17 کیلئے فاؤنڈرز گروپ کی قائم کردہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ الیکشن کمیٹیوں کے منتخب ہونے والے ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح آنے والے الیکشن میں بھی چیمبر ممبران اپنے حق رائے دہی کا درست استعمال کرتے ہوئے فاؤنڈرز و پیاف الائنس کو کامیابیوں سے ہمکنار کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاؤنڈرز گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ حکومت اور تاجروں کے مابین ایک پل کا کردار نبھایا ہے، ہمارے رہنماوں نے اقتدار میں رہ کر جس طرح اپنی برادری کی مشکلات دور کرنے کیلئے ان تھک محنت کی اسکی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ نے نہ صرف حکومت وقت سے اپنے تمام جائز مطالبات منوائے بلکہ ان تمام مسائل کو بھی اجاگر کیا جن کی وجہ سے پاکستانی معیشت بدحالی کا شکار تھی۔

انہوں نے گزشتہ فاؤنڈرز گروپ کی میٹنگ میں چیئرمین محمد اعجاز بٹ و دیگرایگزیکٹو کمیٹی ممبران کی مشاورت سے اہم طے پائے جانے والے فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کی حتمی تاریخ 27 اگست کا اعلان کیا گیا ہے، قائم کردہ کارپوریٹ کمیٹی میں میاں مصباح الرحمان، میاں اشرف، محسن رضا بخاری، الماس حیدر اور شہزاد اسلم جبکہ افتخار علی ملک، شیخ محمد آصف، شاہد حسن شیخ، ناصر سعیداور جی آر صدیقی کو ایسوسی ایٹ کمیٹی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :