ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے محنت کوشعار بنایا جائے ‘ڈاکٹر راغب نعیمی

تعلیم کو فروغ دے کرہی معاشرے میں امن وسلامتی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے ‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعرات 18 اگست 2016 19:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء)ایف اے کی کلاس میں نمایاں نمبرحاصل کرنے پرجامعہ نعیمیہ کے 8طلباء میں پنجاب ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کی طرف سے 3لاکھ 30ہزار روپے کے وظائف تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ رورز جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوئی ۔وظائف حاصل کرنے والوں میں عمیرمرتضی ،محمدحنظلہ،حافظ محمدآصف،حافظ محمدعارف،حافظ محمدقاسم ،توقیراصغر اور عادل اقبال شامل ہیں۔

تقریب وظائف کے شر کاء سے اظہارخیال کرتے ہوئے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ کتاب اورقلم مسلم امہ کی پہنچان ہے،اقوام عالم میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے محنت کو اپناشعار بنایا جائے۔تعلیم کو فروغ دے کرہی معاشرے میں امن وسلامتی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی طرف سے دینی طلباء میں وظائف تقسیم کاعمل لائق تحسین ہے۔

اس عمل سے شرح خواندگی میں ا ضافہ ہوگا۔جامعہ نعیمیہ اور اس سے منسلک مدارس اشاعت دین ا ورفروغ علم کے لئے دن ورات کوشاں ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے طلباء کو ترغیب دلائی کہ وہ محنت اوردیانتداری کو اپنا خاصا بنائیں،ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے طلباء اپنی تمام ترتوانائیاں حصول علم پرصرف کردیں۔آپ کی محنت رائیگا ں نہیں جائے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ امسال سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کی طرف سے بہتر کارکردگی کے حامل طلباء وطالبات میں ماہانہ بنیادوں پر ہزاروں روپے کے وظائف تقسیم کیا جائیں گے۔