جماعت اہلسنّت کل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف’’ یوم مردہ باد بھارت ‘‘منائے گی

جمعرات 18 اگست 2016 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنّت کل جمعہ 19اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک گیر ’’یوم مردہ باد بھارت ‘‘ منائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جمعہ کے اجتماعات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظورکی جائیں گی اور علماء اہلسنّت بھارت کی کشمیر اور بلوچستان میں دہشتگردی کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے جبکہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر بھارت مردہ باد مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔

سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا کررکھی ہے کیونکہ اقوام متحدہ نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرنے والوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :