الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ میرٹ پر کرے‘ صاحبزادہ حامد رضا

نیشنل ایکشن پلان انسداد دہشتگردی کا نصاب ہے، پیپلزپارٹی (ن)لیگ کی حکومت بچاتے اپنی سیاست ختم کر بیٹھے گی

جمعرات 18 اگست 2016 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ میرٹ پر کرے، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا مجرم وزیر اعظم رہنے کا اہل نہیں رہا، نیشنل ایکشن پلان انسداد دہشتگردی کا نصاب ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کی حکومت بچاتے اپنی سیاست ختم کر بیٹھے گی،را کے ایجنٹ ہر شعبے میں گھس چکے ہیں، بھارت حساس اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیلئے پاکستان میں پیسہ تقسیم کررہا ہے، وزیر اعظم نے بھارت کی دھمکیوں کا جواب نہ دیکر قوم کو مایوس کیا ہے، مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا، نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ریاستی دہشتگردی ہے، پاکستان کی سلامتی کے خلاف بھارت کی خطرناک سازشیں کھل کر سامنے آچکی ہیں، امریکہ بھارت کی پشت پناہی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی کی تیاری کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کرنے کا وقت آگیا ہے۔ کرپٹ حکمران اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پانامہ لیکس پر حکمران خاندان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ احتساب کا ہمہ گیر عمل شروع کرنا چاہیئے۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنس کا فیصلہ میرٹ پر کیا تو وزیر اعظم نااہل ہو جائیں گے۔ مسلم دنیا اسلام کا صحیح پیش کرنے کیلئے بین الاقوامی تحریک شروع کرے کیونکہ مغربی میڈیا اسلام کا چہرہ مسخ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :