جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے‘ لبنیٰ فیصل

جمعرات 18 اگست 2016 19:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنی ٰفیصل نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے،(ن) لیگ نے جمہوریت کی روایت کو مضبوط بناکر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،پاکستان بھر میں جاری میگا پراجیکٹ ملکی ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہے ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کسی اور ایجنڈے پر بات نہیں ہوسکتی۔

عمران خان شاٹ کٹ کے ذریعے اقتدارمیں آنے کے خواب دیکھنے چھوڑ دیں ۔ان کو مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے کچھ سیکھنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تین سالوں میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے یہ تاریخی ہیں ۔اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ جیسے قومی منصوبے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :