Live Updates

پانامہ لیکس سامنے آنے کے بعد حکمران احتساب کا سامنا کرنے کی بجائے بلیک میلنگ کی سیاست پر اتر آئے ہیں‘ ولید اقبال

تحریک انصاف حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف آ خری حدتک جائے گی ہم ہر آئینی اور قانونی راستہ اختیا ر کر رہے ہیں ‘رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 18 اگست 2016 19:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سامنے آنے کے بعد حکمران احتساب کا سامنا کرنے کی بجائے بلیک میلنگ کی سیاست پر اتر آئے ہیں مگر تحریک انصاف ان چیزوں سے گھبرانے والی نہیں ہے عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ''تحریک احتساب'' کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں حکمران بند گلی میں پھنس چکے ہیں،اپوزیشن جماعتیں کرپشن کے خلاف متحد ہیں ۔

گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں ولید اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف آ خری حدتک جائے گی ہم ہر آئینی اور قانونی راستہ اختیا ر کر رہے ہیں اور سڑکوں پر عوام کی طاقت سے حکمرانوں کے خلاف اپنا آئینی اور جمہوری حق بھی استعمال کر رہے ہیں اب گیند حکمرانوں کی کورٹ میں ہے وہ حقیقت سے آنکھیں نہیں چرا سکتے انہیں اپنی کی گئی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 20 سال سے کرپٹ اشرافیہ اور کرپشن کے خاتمے کا علم بلند کیے ہوئے ہے اور اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،ہم کرپشن کے خلاف بلا تفریق اور شفاف احتساب چاہتے ہیں حکمران کسی غلط فہمی کا شکار ہیں ملک میں سیاسی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں آنے والے دنوں میں حکمرانوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ اپوزیشن کی جماعتیں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اپنی اپنی تحریک چلا رہی ہیں مگر سب کی منز ل ایک ہی ہے اور وہ ہے کرپشن کا احتساب ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہٹ دھرمی ،ضد اور انا کی سیاست نہ چھوڑی تو ان کی حکومت مزید نہیں چل سکتی یہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں یہ جمہوریت نہیں بلکہ اپنی کرپشن کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں کرپٹ اشرافیہ اورملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات