گاڑی خانہ میں ڈرین کی تعمیر میں غفلت ‘ ضلع ناظم پشاور کا شدید برہمی کا اظہار

ا یم ایس پی کو نالہ دوباہ ری ڈیزائن کرکے دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات

جمعرات 18 اگست 2016 18:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کو ڈسٹرکٹ ممبر مبشر منظور نے بذر یعہ درخواست استدعا کی کہ انکے علاقے گاڑی خانہ میں حال ہی میں ایم ایس پی کے زیر انتظام بنائے جانے والے ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر نکاسی آب ممکن نہیں جس کی وجہ سے نالے میں پانی کھڑا رہتا ہے جسکی وجہ سے مچھروں کی افزائش سمیت بارش کے بعد نالے کا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے انہوں نے استدعا کی کہ نالہ کی دوبارہ ری ڈیزائن کرکے دوبارہ تعمیر کی جائے ڈسٹرکٹ ممبر مبشر منظور کو درخواست پر ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے ڈسٹرکٹ ممبر کی درخواست پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس پی کو نالے کی دوبارہ ری ڈیزائن کرکے دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ نالے کی ری ڈیزائن کرنے والے کمپنی حلکروسے بھی وضاحت طلب کرلی

متعلقہ عنوان :