سیکولرطبقہ سوچے سمجھے سازش کے تحت نظریہ پاکستان کودبانے کی کوشش کررہے ہیں ،حافظ شمشیرشاہد

یکم اگست سے پندرہ ستمبرتک پاکستان بھرمیں دینی مدارس کے طلباء کواکھٹاکرکے نظریہ آزادی کوزندہ کریں گے،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ خیبرپختونخوا

جمعرات 18 اگست 2016 18:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) دس ہزارنئے طلباء کومدارس میں داخل کرایاہے مدارس کے طلباء نظریہ پاکستان کے محافظ ہیں پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیادپرقائم ہوا تھا اپنے نظریہ آزادی کی حفاظت کریں گے سیکولرطبقہ سوچے سمجھے سازش کے تحت نظریہ پاکستان کودبانے کی کوشش کررہے ہیں مدارس کے طلباء کا عزم ہے کہ وہ اپنے نظریہ کی حفاظت کریں گے اسی سوچ اورفکرکوازسرنوزندہ کرنے کے لئے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان نے تحفظ نظریہ پاکستان مہم کا فیصلہ کیاہے یکم اگست سے پندرہ ستمبرتک پاکستان بھرمیں دینی مدارس کے طلباء کواکھٹاکرکے نظریہ آزادی کوزندہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارمنتظم جمعیت طلبہ عربیہ خیبرپختونخواحافظ شمشیرشاہد نے طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مدارس کے داخلہ مہم میں دس ہزارنئے طلباء کوداخل کروایاہے انہی طلباء کی فکری تربیت کرکے پاکستان کی حفاظت کریں گے۔حکومت خیبرپختونخواپرواضح کرنا چاہتے ہیں کہ پورے صوبے میں بھارتی فلموں پرپابندی عائدکی جائے ورنہ 6ستمبرکے بعد اپنی مدد آپ کے تحت سب بندکروادیں گے ایک طرف دشمن اوردوسری طرف ان کی کلچرکی ترویج سے ثابت ہوتاہے کہ نظریہ پاکستان کوبُھلادیاگیاہے ۔

ان کے ہمراہ دیگرذمہ داران بھی تھے انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں تحفظ نظریہ پاکستان کنونشنزکرائیں گے ۔تمام سرکاری وہ سیکورٹی اداروں کوخطوط ارسال کرکے ان کا بھولاہوسبق یاددلائیں گے۔پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعدحاصل کیا گیا تھا اس قربانی کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے ایمان کی حفاظت کریں گے۔