تفتان،بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان بارے بیان پر سول سوسائٹی طلباء و دیگر کی ریلی

جمعرات 18 اگست 2016 18:38

تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) تفتان میں بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کے بلوچستان کے متعلق بیان پر سول سوسائٹی طلباء و دیگر نے ایک بڑی ریلی نکالی جو کہ تفتان کے مختلف شاہراوں سے گزارتا ہوا مین چورنگی میں ایک بڑی اجتماع کی صورت اختیار کیا ریلی میں عوام نے انڈیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کیا اور انڈیا کے وزیراعظم کا پتلہ اور جھنڈابھی نذر آتش کیا گیا مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے متعلق انڈیا کے وزیراعظم کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اس طرح کے بیان جاری کرکے ہمارے دلوں کو ٹھیس پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی کوئی پامالی نہیں ہورہی ہے انہوں نیکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں زیرتسلط کشمیریوں پر انڈین فورسز جوظلم وستم کررہے ہیں انڈیا کے وزیراعظم وہاں پر اس کی آنکھ بند ہیں اور جو ظلم ہو رہا ہے اس کا جواب اسے ضرورملیگا اور وہ دن دورنہیں کہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہوگا۔