تھرپارکر میں قحط سالی، مویشیوں کیلئے چارہ بھی میسر نہیں

جمعرات 18 اگست 2016 18:27

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) موسمی تبدیلوں کی وجہ سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں قحط سالی والی صورتحال ہے خاص کر کے تھر کے مویشیوں کیلئے چارہ بھی میسر نہیں ہے اس سلسلے میں حکومت گندم کی تقسیم اور لائیو اسٹاک کے حوالے سے مربوط پالیسی بنائی گئی ہے ، ان خیالات کا اظہار رلیف کمشنر سندھ اصغر علی گھانگرو نے ضلع عمرکو ٹ کی مختلف دیھوں کا دورہ کرنے کے بعد صحرائے تھر کی 25 دیھوں کے بارش سے متاثر ہونے والے علائقوں کے متاثرین اور مال مویشی کے متاثرین سے ڈپٹی کمشنر آفیس عمرکوٹ میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امکانی صورتحال کا جائیزہ لیا گیا اور کوئی بھی ہنگامی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی بنائی گئی ہے اور خاص کر کے بارش کے بعد صحرائے تھر کی سرکاری زمینوں پر قبضے کئے جاتے ہیں اور ایسی صورتحال میں غیر ضروری زمینیں آبادی کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے تھر کی مختلف برادریوں میں بڑے تصادم ہوتے ہیں اس لئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے لیے اس علائقوں کے منسلک مختیار کارکو چاہئے کہ وہ فوری قانونی کاروائی عمل میں لائے اور سرکاری جرمانے کی صورت میں تین سے چار لاکھ روپے ہرصورت میں وصول کئے جائیں تاکہ کوئی بھی شخص دوبارہ سرکاری زمینوں پر قبضہ نہ کر سکے ،انہوں نے مزید کہا کہ تھر کے جن علائقوں میں پانی موجود نہیں وہاں پینے کے پانی کی فراہمی کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا ، جب کہ اجلاس کے دوران رلیف کمشنر کو روینیو ، لائیو اسٹاک، خوراک ، زاعت اور دیگر محکموں کی جانب سے تھر کی قحط سالی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس کے دوران لوگوں نے شکایتوں کے انبار لگا دئے ، رلیف کمشنر سندھ اصغر علی گھانگرو نے مقامی مسائل کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور تمام محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی رپورٹ ہر ماہ ڈپٹی کمشنرکوارسال کریں اور خاص کر کے لائیو اسٹاک کے آفیسر کو ہدایت کی کہ لائیو اسٹاک کی ویکسینشن کے طریقے کار کو فوری طور پر بہتربنایا جائے ، رلیف کمشنر سندھ نے ضلع کے ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد گندم کی آٹھویں کھپ کی تقسیم کے فوری انتظامات کریں تاکہ لوگوں کو رلیف مہیا کیا جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر ، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ طاہر میمن ، غلام نبی سومرو ، مشتاق کنبھار ، علی شیر اور دیگر محکموں کے آفسران موجود تھے

متعلقہ عنوان :