تعمیراتی شعبہ بوجھ نہیں بلکہ ملکی خزانے میں سب سے زیادہ محصولات کا ذریعہ بن رہا ہے،عقیل کریم ڈھیڈھی
اگر ٹیکسو ں کا نظام درست نہ کیا گیا تو قومی اخراجات پورے کرنا دشوار ہو جائے گا جس دن حکومت عام آدمی کی زندگی بدلنے کا تہیہ کرلے گی ملک کی تقدیر بھی بدل جائے گی، چیئرمین اے کے ڈی گروپ
جمعرات 18 اگست 2016 18:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) تعمیراتی شعبہ ملک پر بوجھ نہیں بلکہ ملکی خزانے میں سب سے زیادہ محصولات کا ذریعہ بن رہا ہے اگر ٹیکسو ں کا نظام درست نہ کیا گیا تو قومی اخراجات پورے کرنا دشوار ہو جائے گا جس دن حکومت عام آدمی کی زندگی بدلنے کا تہیہ کرلے گی ملک کی تقدیر بھی بدل جائے گی، دنیا بھر میں سوشل سکیورٹی کے نام پر حکومتیں اپنے عوام کو صحت، گھر اور روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہیں اس کے برعکس پاکستان میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔
ان خیالات کا اظہار اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین اور معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈھی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ غریب کو سستے گھروں کا نعرہ دے کر ان کی عزت نفس مجروع نہ کی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آباد طویل عرصہ سے ’ ایفورڈیبل ہاؤسنگ’ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لالچ نہیں بلکہ ایسا کار خیر ہے جس سے عام آدمی اپنی چھت تلے کرائے کے مسائل سے نکل کر اپنے اہل خانہ کی بہتر کفالت کرسکتا ہے۔
اے کے ڈی نے کہا کہ درآمدی اسٹیل تین سو پچاس ڈالر جبکہ مقامی اسٹیل اسی ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے جسے عام آدمی خریدنے کا تصور نہیں کرسکتا حکومت بالغ النظری کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی مشکل یا قدرتی آفات آئیں مخیر حضرات نے قدم آگے بڑھائے لیکن عام آدمی کے لئے حکومت نے کبھی نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کارٹیلز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ مسابقتی کمیشن غیر فعال اور بے اثر ہے۔ عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبے میں استعمال ہونے والے گراں قیمت خام مال کے باعث ایفورڈیبل ہاؤسنگ ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد اب عام آدمی کی آواز بن چکی ہے، تعمیراتی شعبے کے لامتناعی مسائل کے حل کے لئے ملک بھر کا میڈیا آباد کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بھی ان مسائل پر توجہ دی اور ان پر عمل درآمد نظر آرہا ہے لیکن حکومت کا بھی فرض ہے کہ مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ عقیل کریم ڈھیڈھی نے آباد کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی کی انتھک کاوشوں سے تعمیراتی شعبے کے کئی مسائل حل ہوئے انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ایسی ٹیم تیار کی ہے جو ملک میں تعمیراتی انقلاب لانے کے ساتھ ساتھ ایک عام آدمی کے لئے اپنی چھت دینے کا مشن رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد کا مقصد اپنے ممبران کے ذاتی مسائل کا حل نہیں نہ ہی حکومت پر بلا جواز دباؤ ڈالا ہے بلکہ آباد حکومت کے شانہ بشانہ ملکی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ آباد کے رہنماؤں کی جانب سے پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے ہر بڑے شہر میں جانے کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ آباد کے اس مشن میں اس کا بھر پور ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تعمیراتی شعبے کو اولین ترجیح دی جاتی ہے لیکن پاکستان میں عدم توجہی کے نتیجے میں تعمیراتی شعبہ جی ڈی پی پر صرف دو اعشاریہ پانچ کے ہندسے پر ہے۔ اگر حکومت توجہ مبذول کرے تو یہ شرح دگنی سے بھی آگے بڑھ سکتی ہے جس کا براہ راست فائدہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہونے کے نتیجے میں آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.