اٹک ،مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے اڈے شہر کی مین شاہراؤں پر قائم ، شہری حلقوں کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 18 اگست 2016 17:55

طکامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) اٹک شہر میں مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے اڈے شہر کی مین شاہراؤں پر قائم ہونا معمول بن گئے انتظامیہ نوٹس لے شہری حلقے ،تفصیلات کے مطابق اٹک شہر میں ضلع بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد روزانہ کام اور خریدوفروخت کے سلسلے میں آتی ہے بوٹا ،بریار سوزوکی اسٹینڈسڑک کے درمیان میں قائم ہے جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہوتا ہے ،لوگوں کی آمدورفت خاص کر سکول اور کالجز کی چھٹی کے اوقات میں پیدل چلنا بھی دشوار ہوتا ہے اور تاجر وں کا بھی کافی نقصان ہوتا ہے قبل ازیں بوٹا ،بریار سوزوکی اسٹینڈ طویل عرصے تک چند قدم کے فاصلے پر ایک پلاٹ میں قائم تھا پلاٹ کے کرایہ سے بچنے کے لیے روڈ کے درمیان اڈہ قائم کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، ڈی سی او اٹک اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹک شہر کی سڑکوں پر قائم رکشہ ،سوزوکی اسٹینڈز کا خاتمہ کیاجائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔