جمہوری دور میں بڑے اورسیاسی فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ‘پرویز ملک

خود کوسیاسی طور پر زندہ رکھنے اور فائنل میچ کھیلنے کے خواہشمند سڑکوں پر قومی اداروں کو پامال نہ کریں‘رکن قومی اسمبلی

جمعرات 18 اگست 2016 17:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں بڑے اورسیاسی فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں،الیکشن2018ء تک خود سیاسی طور پر زندہ رکھنے فائنل میچ کھیلنے کے خواہشمند سڑکوں پر قومی اداروں کو پامال نہ کریں،منفی سیاست اور انتشار ی بجائے قوم کو اتحاد و اتفاق کا درس دیں،بعض سیاسی عناصراپنے احتجاج کے ذریعے غیروں کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں وہ قوم یا ملک کی کوئی خدمت نہیں کررہے بلکہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں عوام انہیں اچھی طرح پہچانتے ہیں۔

گذشتہ روز لاہورپارٹی دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چپھلے تین برسوں میں وزیر اعم میاں نواز شریف کی قیادت میں ہر شعبے میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین ہوش ے ناخن لیں اگر اپنی سیاسی ساکھ بچانی ہے تو وہ اپنے سیاسی فیصلوں کو سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں میں بیٹھ کر کریں کیونکہ پچھلے تین سالوں میں اب تک جو بھی انہوں نے سیاسی کھیل کھیلا ہے وہ ان کے اپنے ہی خلاف گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، کیونکہ یہ قوم کا اعظیم سرمایہ ہیں یہ ہمارا مشن ہے۔