بندکوارئی پولیس نے قتل و اقدام قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقدمات درج

جمعرات 18 اگست 2016 17:41

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) بندکوارئی پولیس نے قتل و اقدام قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے ایک اشتہاری ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا ،الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بندکوارئی پولیس نے بندکوارئی میں سرچ آپریشن کے دوران 28مارچ 2010کے تھانہ اکبر پورہ نوشیرہ کے قتل و اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم فضل نبی کو گرفتار کرکے اس سے ایک پستول تیس بور اور دس کارتوس برآمد کرلئے جبکہ 30اپریل2016 تھانہ بندکورائی کے قتل کیس کے اشتہاری ملزم بلال مروت کو بھی ذاتی اثرو سوخ پر پیش ہوکر گرفتارکیا۔بندکورائی پولیس نے شیر زمان اور رمضان نامی اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے پر بندکورائی کے جمیل بلوچ کو بھی گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :