قلات میں امن و امان کے قیام کیلئے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں ،قائم مقام ڈپٹی کمشنر قلات

جمعرات 18 اگست 2016 17:41

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) قائم مقام ڈپٹی کمشنر قلات میر نصیر احمد جتک نے کہا ہیکہ قلات میں امن و امان کے قیام کے لیئے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں عوام کے تحفظ کے لیئے لیویز فورس ہمہ وقت چوکس ہیں ان خیالات کا اظہات انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں اور عوام نمائیندوں سے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی زمہداری ہیں شکر ہیکہ قلات میں کوئی واردات اور واقعہ رونماء نہیں ہوا ہیں قلات لیویز فورس نیشنل ہائی وے پر دن رات گشت کررہی ہیں اور ہر وقت چوکس ہیں قلات لیویز فورس کے جوانوں کے ہمہ وقت بیداری فرائض میں مخلصی کی وجہ سے آج قلات ضلع میں امن و امان میں بہتری آئی ہے لیویز فورس جوان کسی بھی ناگہانی واقع یاواردات سے نمٹنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں ان کی فرائض میں ایماندری کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دن و رات سفر انتہائی محفوظ ہو چکا ہیں توقع ہیں کہ آفیسران اور جوانوں کی محنت لگن اور فرائض میں دلچسپی سے امن کا یہ سفر جاری و ساری رہے گاہم قلات کے عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہمارا ساتھ دین گے عوام کے تعاون سے ہم اپنے ضلع کو امن کا گہوارا بنائیں گے اور عوام کا تحفظ قلات انتظامیہ اور فورس کے جوانوں کی اولین ترجیح ہیں۔

(جاری ہے)

قلات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 19 تا 21 اگست کے دوران فری آئی سرجیکل کیمپ لگایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :