ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں بھارتی مدا خلت کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

جمعرات 18 اگست 2016 17:40

ڈیرہ بگٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں بھارتی مدا خلت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ پاکستان چوک وڈیرہ غلام نبی شمبا نی بگٹی کی سر براہی میں ہوا۔ اقوام متحدہ پاکستان اور بلوچستان میں بھارتی مدا خلت کا فوری نو ٹس لیں وڈیرہ غلام نبی شمبا نی بگٹی ۔ ڈیرہ بگٹی کے تمام عوام اور قبا ئل اپنے وطن کی دفا ع کیلئے آئی ایس آئی ، پاک فو ج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

تفصیلات کے مطا بق ضلع ڈیرہ بگٹی کے قبائلی معتبر ین ، مختلف سیاسی جماعتوں ، سول سو سائٹی بلوچستان میں بھار تی مد اخلت کے خلاف احتجاجی ریلی پاکستان چوک میں ہوا۔ ریلی مختلف شا ہراروں سے ہوتا ہوا پاکستان چو ک پر پہنچ گئی جہاں پر مظا ہرین نے بھارتی جھنڈے ، بھارتی وزیرِ اعظم کا پتلا نظر آتش اور بھارتی را ایجنسی کے خلاف شد ید سخت نعرے بازی کیں۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور بینرزاُٹھا رکھے تھے ۔ جس پر پاک فو ج ، آئی ایس آئی اور ایف سی زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے درج تھے۔ بھارت پاکستان میں مدا خلت کر رہا ہے ۔ بھارتی حکومت بخل میں چری اور منہ میں رام رام کی پالیسی پر چل رہا ہے ۔ اقوامِ متحدہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا فوری نو ٹس لیکر ملک کے تحفظ کیلئے ڈیرہ بگٹی کی عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔

بلوچستان اور پاکستان میں تمام دہشتگردی کے کاروائیو ں میں را ملوث ہے ۔اُنہو ں نے مزید کہا کہ بھار ت کی سرکار جمو ں کشمیر میں اپنے مظا لم فور اً بند کر ے اور پاکستان کی عوام جمو ں کشمیر کے مظلو م بھا ئیو ں کے شا نہ بشا نہ کھڑ ے ہیں ۔ جو بلوچستان آگ اور خون کی ہو لی کھیل رہی ہے ۔ ڈیرہ بگٹی کے عوام اور قبا ئل اپنے ملک عز یز کی دفا ع کیلئے بڑی بڑی قر بانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستان زند ہ باد ، پاک فو ج زند ہ باد ، آئی ایس آئی زند ہ باد اوبھارت اور را مردہ باد کے نعرے ڈیرہ بگٹی کے فضا میں گو نجتے رہے۔

متعلقہ عنوان :