وہاڑی،31اگست کو ہونیوالے ضمنی انتخاب کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر

انتخابی عمل کو پرامن بنانے کے لیے فوج ، رینجرز اور پولیس سے مدد حاصل کرلی گئی ہے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے جس پر سختی سے عملدر آمد کروایا جائیگا، عامرجاوید کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 18 اگست 2016 17:40

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ،ریٹرننگ افیسرضمنی انتخاب حلقہ پی پی 232گگو وہاڑی ون عامر جاوید نے کہا ہے کہ31اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں انتخابی عمل کو پرامن بنانے کے لیے فوج ، رینجرز اور پولیس سے مدد حاصل کرلی گئی ہے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے جس پر سختی سے عملدر آمد کروایا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کو بارے میں چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انکی نا اہلی یا الیکشن کمپین و نتائج روکنے کے لیے بجھوایا جائیگا اپنے دفتر میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ خواہ وہ جلسوں، جلوسوں میں ہو یا جیت کی خوشی میں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پرائیویٹ گن مین امیدواروں کو رکھنے کی اجازت نہ ہے پالیسی کے مطابق دونوں بڑی جماعتوں کے امیدواروں کو ایس ایم جی گن سے لیس 2/2سرکاری گن مین دے دیے گئے ہیں جبکہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 22اگست تک الیکشن ایجنٹ کے کارڈ بنوا لیں انہوں نے صحافیوں کو بھی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہ انکی تحریروں کا مقصد کسی امیدوار کے خلاف رائے عامہ کو ہموار کرنا یا خلاف کرنا نہ ہو اور کوئی تحریرثبوت کے بغیر شائع نہ کریں کسی امیدوار کی ذاتی زندگی کو ہرگز نشانہ نہ بنایا جائے باضابطہ رزلٹ ملنے تک حتمی نتیجہ اناؤنس نہ کریں تمام امیدواروں کو بیلنس کوریج دیں 24تاریخ تک اپنے اداروں سے تازہ لیٹر لیکر الیکشن کارڈ کے حصول کے لیے درخواست جمع کروائیں انہوں نے بتایا کہ وزراء مشیروں اور سرکاری مشینری کو کسی امیدوار کے حق میں کمپین کی اجازت نہ ہے تاہم وزراء ، مشیر یا ارکان اسمبلی سیاسی جلسوں جسکی باضابطہ اجازت ڈی سی او سے لی ہوگی میں خطاب کرسکیں گے تاہم کسی جلسہ میں غیر اخلاقی گفتگو نعرے بازی اور بے جا الزامات کی اجازت نہ ہوگی انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ کی درخواست پر انہوں نے الیکشن کے لیے فوج بلانے کے لیے لیٹر لکھ دیا ہے اس سلسلہ میں آج 19اگست کو بہاولپور میں جنرل افیسرز کمانڈنٹ سے ڈی سی او ، ڈی پی او کے ہمراہ میٹنگ کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج ، رینجرز کے علاوہ 10 پولیس کانسٹیبل ، ایک سب انسپکٹر جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 15پولیس کانسٹیبل اورایک انسپکٹر تعینات کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :