راولپنڈی ٗ خواتین پر چھریوں سے حملے کرنے والے ملزم محمد علی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

ملزم کو 22 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا

جمعرات 18 اگست 2016 17:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) راولپنڈی میں خواتین پر چھریوں سے حملے کرنے والے ملزم محمد علی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں خواتین پر چھریوں سے حملے کرنے والے ملزم کو مقامی مجسٹریٹ فیصل اسلام کی عدالت میں پیش کیا گیا ٗعدالت نے گرفتار ملزم محمد علی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔کیس کے تفتیشی افسر نے خواتین پر حملے کی تصویر بھی پیش کیں۔ ملزم کو 22 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :