وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے افراد کے خاندانوں کیلئے جامع پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا

دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کیلئے نیشنل انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی فزیبلٹی کا جلد جائزہ لیا جائے ٗاجلاس میں ہدایت

جمعرات 18 اگست 2016 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے افراد کے خاندانوں کیلئے جامع پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی مرتب اور شہداء کے بچوں کے لئے تعلیم اور روزگار کا منصوبہ وضع کر کے کابینہ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے لئے نیشنل انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی فزیبلٹی کا بھی جلد از جلد جائزہ لیا جائے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ٗ وزارت داخلہ کے حکام نے سانحہ کوئٹہ سے متعلق تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔