پشین میں مسافر کوچ کی کارکوٹکر،5 کارسوارجاں بحق ہوگئے۔لیویزذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اگست 2016 17:11

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اگست2016ء):پشین میں بوستان کے قریب مسافر کوچ اورکار میں تصادم ہوگیاہے،جس کے نتیجہ میں5 کارسوارافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق پشین میں بوستان جاتے ہوئے مسافر کوچ نے کار کو ٹکر مار دی۔جس سے کار میں سوار پانچ افراد جاں‌بحق ہوگئے ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیاہے۔