حکومت پنجاب کی ہدایات پر گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک منا یا جا رہا ہے، ای ڈی او ہیلتھ

جمعرات 18 اگست 2016 16:33

سرگودھا۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست۔2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک منا یا جا رہا ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ نصرت ریاض نے کہاکہ ماں کادودھ بچے کیلئے مکمل غذا ہے ۔ ماں کے دودھ میں خوراک کے تمام اجزاء ضرورت کے عین مطابق ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چھ ماہ کی عمر تک بچے کو صرف اور صرف ماں کادودھ ہی پلانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ماں کادودھ بچوں میں شرح اموات کو کم کرتا ہے او ردودھ پلانے والی ماں کو کبھی چھاتی کے کینسر کامرض لاحق نہیں ہوتا ۔ لہذا ہر ماں کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹی کو اڑھائی سال اور بیٹے کو دوسال تک دودھ پلائے ۔

متعلقہ عنوان :