کمشنر سرگودہا کا مٹھہ ٹوانہ ہسپتال کادورہ

جمعرات 18 اگست 2016 16:30

سرگودھا۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست۔2016ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے خوشاب کے دورہ کے دوران مٹھہ ٹوانہ ہسپتال ‘ ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفاتر کادورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں احکامات بھی جاری کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ کلکٹر او رایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفاتر کے دورہ کے دوران شہریوں کیلئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کمشنر کو اپنے ماتحت اداروں کے بارے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ وزیر ا علیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سرکاری اداروں میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم کے تحت اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، جبکہ ضلع بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کام بھی کروائے جا رہے ہیں۔