ڈینگی لاروا کے تدارک کیلئے متعلقہ محکمے متحرک رہیں ،سلمان غنی

جمعرات 18 اگست 2016 16:29

فیصل آباد۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست۔2016ء) عوام میں شعو ر و آگاہی پیدا کرنے اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے احتیاطی و حفاظتی تدابیر سے متعلق مساجد میں اعلانات کروانے اور گھر گھر معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ ضلعی رابطہ آفیسر فیصل آباد سلمان غنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام افسران سمیت ڈینگی لاروا کی تلاش اور تلفی کیلئے متعلقہ محکمے احساس ذمہ داری کے ساتھ متحرک رہیں اور ڈینگی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے جبکہ اس ضمن میں عدم توجہی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کے دوان انہوں نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ ہفتہ میں دو دن تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس منعقد کرکے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر انہیں باقاعدگی سے رپورٹ فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے انتہائی اہم اور ذمہ دارانہ اقدامات کے متقاضی ہیں لہذا مائیکرو پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی نہ کی جائے ۔

۔ انہوں نے سکولوں ‘ کالجوں ‘ یونیورسٹیز میں انسداد ڈینگی لیکچرز اور معلوماتی ڈیسک برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور پی ایچ اے سے کہا کہ وہ پارکس میں ڈینگی کو بار بار چیک کریں جبکہ محکمہ ماحولیات ٹائر شاپس و صنعتی اداروں میں انسپکشن کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے ٹی ایم ایز ‘ محکمہ تعلیم ‘ کو آپریٹو ‘ فشریز ‘ لیبر ‘ واسا‘ انڈسٹریز ‘ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ‘ ہاسپٹلز ‘ پولیس ‘ جیل ‘ ٹریفک پولیس ‘ لائیو سٹاک ‘ زراعت اور دیگر محکموں کو انکی ذمہ داریوں کے بارے میں ادراک کراتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت سے کامیاب نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :