موجودہ پارلیمانی نظام پاکستانی عوام کو اس کے بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہا ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 18 اگست 2016 16:29

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء)موجودہ پارلیمانی نظام پاکستانی عوام کو اس کے بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہا ہے اسکی سب سے بڑی وجہ نچلی سطح تک عوام کو انصاف کے حصول میں پیش آنے والی پے در پے دشواریاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہارسماجی راہنماء چوہدری عدنان قیوم نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس نظام کے زیر اثر پاکستان کے عوام گزشتہ 43سال سے زندگی گزار رہے ہیں اس سے نہ صرف عام آدمی کا استحصال ہوا ہے بلکہ شہری اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم رہے ہیں یعنی اگر موجودہ پارلیمانی سسٹم کا جائیزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ملک میں بسنے والے مختلف طبقات کے لئے الگ الگ قوائد وضوابط ہیں جس کی وجہ سے عوام میں پیدا ہونے والی احساس محرومی نے انہیں 1973ءء سے مسلسل مایوس کیا ہے ملک کا ہر ادارہ مختلف ادوار میں اور موجودہ صورتحال میں بھی حدود سے تجاوز کرتا نظر آتا ہے یا پھر تمام تر حقائق جانتے بوجھتے ہوئے بھی انسے بے خبر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو قوم کی ترقی اور اسکے کے عوام کی خوشحالی کے لئے موجودہ پارلیمانی نظام کی جگہ نئی قانون سازی اور باقی دنیا کی طرح صدارتی نظام ناگزیر ہے ۔