حجرہ شاہ مقیم :ممبر حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ راشد علی گجر کے والد گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 18 اگست 2016 15:43

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء)حجرہ شاہ مقیم :ممبر حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ راشد علی گجر کے والد گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ،مرحوم کچھ سے علیل تھے ،انکی نماز جنازہ بعد نماز عصر مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ممبر حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ راشدعلی گجر کے والد ِکی ناگہانی وفات پر صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ راؤ مشتاق قادر خاں ،چیئر مین حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ الحاج غوری ایوب علی فریدی،محمد نواز انجم،حاجی رشید احمد غوری،میاں غلام مرسلین خاں ،وسیم احمد غوری ،حکیم شاہد اقبال ودیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب اور درجات میں بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اوردعاکی۔