انسانیت سے محبت کرنے والوں کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعرات 18 اگست 2016 14:21

فیصل آباد۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست۔2016ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت سے محبت کرنے والوں کا عالمی دن جمعہ کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہرو ں میں خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں ، انسان دوست افراد کی اہمیت و عظمت کے اعتراف سمیت انسان دوستی سے متعلق عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا انسانیت سے محبت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔