پاکستان نے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

سارک ممالک کے وزرائے خزانہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے، بھارتی وزیر کی پاکستان آمد کی تصدیق نہیں ہوئی ، پاکستانی عوام بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تخریب کاری کا شکار ہے ، بھارتی وزیر اعظم کا بیان کشمیر میں ظلم و ستم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔بھارتی وزیر کا بیان اقوام متحدہ میں کشمیر کی قراردادوں اور اقوام متحدہ میں بھارت کی پوزیشن کے منافی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 اگست 2016 13:16

پاکستان نے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے۔ ترجمان دفتر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2016ء) :ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ پاکستان نے خطوط لکھ کر اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم کی جانب دلوائی۔ جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کشمیر میں ریاستی جبر کا معاملہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چالیس روز سے بھارت کشمیر میں اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے۔ 80کے قریب کشمیری شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جبکہ 150سے زائش کشمیریوں کی ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی متاثر ہو چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دینے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان زخمی کشمیریوںکو طبی امدا فراہم کرنے کی پیشکش کر چکا ہے۔

سیکرٹری خارجہ پاکستان نے بھارتی ہم منصب کو پاکستان آنے اور مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کی دعوت دی ۔ خواہش کے پاک بھارت بات چیت خصوصی طور پر کشمیر سے متعلق ہو۔ ہم نے کشمیر کا معاملہ بار ہا عالمی فورمز پر اٹھایا ہے۔ جبکہ کشمیر کا معاملہ گذشتہ چھ دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر بھی موجود ہے۔میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے ریمارکس نہ صرف سفارتی آ ٓداب بلکہ سارک چارٹر کی خلاف ورزی بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر کا بیان بھارت کی اقوام متحدہ میں پوزیشن کے بھی منافی ہے۔بھارتی وزیر کا بیان کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی منافی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم جزو ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بیان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور اس کا نیٹ ورک کراچی اور بلوچستان میں تخریب کاری میں مصروف تھا۔

پاکستانی عوام بھارتی انٹیلی ایجنسیوں کی تخریب کاری کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام سارک ممالک کے وزرائے خزانہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ سارک ممالک کے وزرائے خزانہ میں بھارتی وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔ البتہ بھارتی حکام کی جانب سے بھارتی وزیر خزانہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آمد سے متعلق تصدیق نہیں ہوئی۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیر برائے اوورسیز پاکستانی 15اگست سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اوورسیز منسٹر نے سعودی وزیر محنت سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اوور سیز منسٹر پاکستانی شہریوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان شامل کے مسائل کے سیاسی حل کا حامی ہے۔ چاہتے ہیں کہ ویانا میں ہونے واے مذاکرات میں شامی فریقین مسئلہ بات چیت سے حل کر لیں۔