پنجاب میں صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ڈاکٹر مراد راس

جمعرات 18 اگست 2016 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب حکومت کی صحت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صوبے میں صحت کے شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے اور تو اور حکمرانوں کو بھی اپنے علاج معالجے کے لئے غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے بیرون ملک جانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں 80 فیصد سہولیات کے میسر ہونے کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام خوار ہو رہے ہیں اُن کو ادیات باہر سے خریدنی پڑتی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور جیسے جدید شہر میں گورنمنٹ منشی ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی مشینیں خراب پڑی ہیں اور نرسیں ڈاکٹروں کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اس سے پنجاب کے دور دراز کے علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات کا باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :