حکومت بجلی بحران کے خاتمہ کی ہر روز نئی تاریخ کا اعلان کرتی ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

جمعرات 18 اگست 2016 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت بجلی بحران کے خاتمہ کی ہر روز نئی تاریخ کا اعلان کرتی ہے ، چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والے آٹھ سالوں میں کچھ نہیں کرسکے۔ڈیموں کی عدم تعمیر کی وجہ سے سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے کاپانی ضائع ہورہا ہے لیکن حکمرانوں کو اس کی پروا نہیں ۔

پنجاب میں بجلی کے منصوبوں پر صرف تختیاں لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے 2016پھر2017اور اب 2018میں بجلی بحران کے خاتمہ کااعلان کیا گیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کے بحران کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں اس لئے ابھی تک اس حوالے سے پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ،بجلی عوام کو مل نہیں رہی اور بجلی کے بلوں میں ان گنت ٹیکس شامل کردئیے گئے ہیں،عوام سے دھوکہ کیا گیا جارہا ہے ،جو حکومت اب سستی بجلی فراہم نہیں کرسکتی وہ مستقبل میں کس طرح سستی بجلی فراہم کرے گی ،انہوں نے کہاکہ اس ملک میں صرف مراعات یافتہ لوگوں کو سہولتیں مل رہی ہیں عوام کو کچھ نہیں مل رہا ،جس ملک میں غریب عوام کو سستی دوائی نہ ملے وہاں سستی بجلی کس طرح مل سکتی ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح  کے پاکستان سے مراعات یافتہ طبقہ کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے قوم عمران خان کا ساتھ دے۔

متعلقہ عنوان :