مردان اور نوشہرہ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

بدھ 17 اگست 2016 23:00

چارسدہ ۔17اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) ٹی ایم اے چارسدہ نے مردان اور نوشہرہ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے ایک ٹرک سامان ضبط کرکے دکانداروں اور تجاوزات قائم کرنیو الوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

چارسدہ میں نوتعینات انٹی انکروچمنٹ آفیسر ریئس خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ چارسدہ کے تحصیل بازار سمیت کسی بھی بازار میں دکانداروں اور ہتھ ریڑی والوں کو سرکاری فٹ پاتھ پر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے کی جازات نہیں دی جائے گی ،اس حوالے سے چارسدہ کے ٹی ایم اے اہلکاروں نے تمام دکانداروں کو تنبیہ کیا ہے اور اس کے باوجود بھی اگر کوئی تجاوز کرکے فٹ پاتھ پر قابض ہو گا تو اس کے خلاف سرکاری مشینری حرکت میں آئے گی اور فٹ پاتھ پر رکھا گیا سامان بھی ضبط کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایم اے اہلکاروں نے نوشہرہ اور مردان روڈ پر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں سے ایک ٹرک سامان ضبط کر لیا ہے اور ان پر بھاری بھرکم جرمانہ عائد کیا ہے،جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔